Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میونسپلٹی کا ’عید الاضحی‘ پروگرام شروع 

مذبح خانوں کی نگرانی کا پروگرام جاری کردیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میونسپلٹی نے  عید الاضحی کے انتظامات کی سکیم پرعمل شروع کردیا ہے - زائرین، مقامی باشندوں اور عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں سے یہاں آنے والوں کو مطلوبہ سہولتیں فراہم ہوں گی- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی کی جانب سے  جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی کے دوران ریستورانوں اور کیٹرنگ، بازاروں، شاپنگ سینٹرز کی کڑی نگرانی ہوگی- 
جدہ میونسپلٹی نےتوجہ دلائی کہ  الحرمین روڈ، ھجرہ روڈ اور ھادی الشام روڈ پر خاص نظر رکھی جائے گی- یہ تینوں روڈ وہ ہیں جن سے قربانی کے جانور لائے لے جاتے ہیں-

سی فرنٹ اور دیگر تفریحی مقامات کی مسلسل سینیٹائزنگ کی جائے گی(فوٹو، ٹوئٹر)

 جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ عید گاہوں میں صفائی، مذبوحہ جانوروں کے فضلے پہلی فرصت میں اٹھوانے، تفریحی مقامات اور ساحل سمندر کی صفائی کے خصوصی انتظامات کیےگئے ہیں- یہ وہ تمام مقامات ہیں جہاں حج اور عید الاضحی کے ایام میں زائرین، عام شہری، مقیم غیرملکی اور سیر و سیاحت کے لیے آنے والے وقت گزارنا پسند کرتے ہیں- 
جدہ میونسپلٹی نے اطمینان دلایا ہے کہ پبلک پارک، رفاح عام کے وسائل اور سی فرنٹ کی خصوصی نگرانی ہوگی- ان سب مقامات پر صفائی، اصلاح و مرمت اور سینیٹائزنگ کے عمدہ انتظامات کیے گئے ہیں- 

شیئر: