Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احسان پلیٹ فارم کے تحت 799 ریال میں قربانی سکیم

قربانی سکیم آئی ڈی پی کے اشتراک سے آن لائن جاری کی گئی ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں چیرٹی کے قومی پلیٹ فارم ’احسان‘ نے حج اور عید الاضحی پر قربانی پروگرام جاری کیا ہے۔ قربانی سکیم کی فیس 799 ریال مقرر کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق احسان پلیٹ فارم نے قربانی سکیم اسلامی ترقیاتی بینک ( آئی ڈی بی) کے قربانی پروجیکٹ کے اشتراک سے آن لائن جاری کی ہے۔
پلیٹ فارم کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئر عبدالعزیز الحمادی نے بتایا کہ قربانی سکیم انتہائی سادہ ہے۔ اس میں حصہ لینے کے لیے 60 سیکنڈ سے زیادہ نہیں لگتے۔
 انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانور شرعی شرائط و ضوابط کے عین مطابق ہیں۔ قربانی کا گوشت سعودی عرب میں مستحق افراد کو تقسیم کرنے کا مکمل بندوبست ہے۔
اس سکیم کے تحت امیدوار احسان پلیٹ فارم کو اپنا نمائندہ بنا دیتا ہے۔ پلیٹ فارم پر موجود فارم میں سوالات کے جواب سادہ انداز میں دینا ہوتے ہیں مثلا پوچھا جاتا ہے کہ قربانی یا ھدی یا عقیقہ یا کفارہ  یا صدقہ کس کام کے لیے جانور ذبح کرانا چاہتے ہیں۔

شیئر: