Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجازت نامے کے بغیر کسی کو مکہ نہیں جانے دیا جائے گا

’جن لوگوں کے پاس اجازت نامہ ہے انہیں بھی حرم جانے کے لیے پہلے اپنا اندراج کرانا ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
حج سکیورٹی فورس کے سربراہ جنرل زاید الطویان نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں حج اجازت نامے کے بغیر کسی کو داخلے کے اجازت نہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ سمیت مشاعر مقدسہ کے چاروں طرف سکیورٹی چیک پوائنٹس قائم ہیں جہاں مستعد عملہ ہر وقت موجود ہے۔‘
’اس سال عازمین کی تعداد متعین ہے، جن لوگوں کو حج اجازت نامہ جاری ہوا ہے، ان کے علاوہ کسی کو بھی مشاعر مقدسہ نہیں جانے دیا جائے گا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مکہ مکرمہ کے اطراف میں عازمین کے استقبال کے لیے چار مراکز ہیں، ملک بھر سے آنے والے عازمین پہلے ان مراکز میں پہنچیں گے۔‘
’جن لوگوں کے پاس حج اجازت نامہ ہے، انہیں بھی حرم جانے کی اس وقت تک اجازت نہیں ہوگی جب تک وہ ان مراکز میں اپنا اندراج نہ کرا لیں۔‘
ان کے مطابق ’استقبالیہ مراکز میں اندراج کے بعد عازمین حج کو خصوصی بسوں کے ذریعے حرم مکی اور وہاں سے مشاعر مقدسہ لے جایا جائے گا۔‘

شیئر: