Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں افرط زر کی شرح بڑھ گئی

 مئی میں افراط زر کی شرح میں اضافہ 0.2 فیصد ہوا ہے۔(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں جون 2021 کے دوران اگست 2020 کے مقابلے میں افراط زر کی شرح بڑھی ہے۔
 ٹرانسپورٹ، خوراک اور کھانے  پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ 
الشرق کے مطابق جون میں صارفین کے نرخوں کے گراف کی شرح سالانہ کی بنیاد پر 6.2 فیصد بڑھ گئی جو مئی 2021 میں 5.7 فیصد تھی۔
 مئی 2021 میں افراط زر کی شرح میں اضافہ 0.2 فیصد ہوا ہے۔
محکمہ شماریات نے بیان میں بتایا کہ’ جون میں سالانہ افراط زر بڑھنے کی بڑی وجہ ٹرانسپورٹ کے نرخوں میں اضافہ تھا‘۔ 
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ ’اگر نرخوں کے عمومی گراف میں ٹرانسپورٹ کے نرخوں کے اثرات کو خارج کردیا جائے تو ایسی صورت میں سالانہ افراط زر کی شرح 3.4 فیصد تک پہنچ جائے گی‘۔ 
محکمہ شماریات کے مطابق’ نرخوں کے ریکارڈ کا گراف جولائی 2020 میں ویلیو ایڈڈ  ٹیکس 5 فیصد سے پندرہ فیصد تک بڑھائے جانے سے متاثر ہورہا ہے‘۔

شیئر: