Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک کیمرے میں توڑ پھوڑ کرنے والا شہری گرفتار

’مذکورہ شخص نے کیمرے میں توڑ پھوڑ کرکے اسے مکمل تلف کردیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ پولیس نے ٹریفک کیمرے میں توڑ پھوڑ کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص نے کیمرے میں توڑ پھوڑ کرکے اسے مکمل تلف کردیا ہے‘۔
’مذکورہ شخص کو شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے اور اسے متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی سزا دو سال تک قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے یا دونوں میں سے کسی ایک سزا پر عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔
یہ سزا ہر اُس شخص پر لاگو ہوگی جو جان بوجھ کر سرکاری املاک یا عوامی سہولیات کی کسی بھی تنصیب کو نقصان پہنچائے گا۔

شیئر: