Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسن علی ان فٹ ہوگئے، انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ سے آؤٹ

‘ٹیم انتظامیہ نے حسن علی کی بائیں ٹانگ میں کھچاؤ کی وجہ سے انہیں اس میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ان فٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جمعے کی صبح جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’حسن علی انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔‘
‘ٹیم انتظامیہ نے حسن علی کی بائیں ٹانگ میں کھچاؤ کی وجہ سے انہیں اس میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ’جمعرات کو ٹرینٹ بریج میں پریکٹس کے دوران حسن علی کو بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس ہوا جس پر ٹیم انتظامیہ نے انہیں پہلے میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
’حسن علی کو انگلینڈ کے خلاف 18 جولائی کو دوسرے ٹی20 میچ میں کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ میچ سے قبل ان کی فٹنس کو دیکھ کر کیا جائے گا۔‘
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے انگلش ٹیم میں آئن مورگن، معین علی، جونی بیئرسٹو، جیک بال، ٹام بینٹن، جو بٹلر، ٹام کورن، لیوس گریگوری، کرس جورڈن، لیام لیونگسٹون، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، میٹ پارکنسن، عادل رشید، جاسن روئے اور ڈیوڈ ویلے شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج جمعے کو ٹرینٹ بریج نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ  ہیڈنگلے لیڈز میں 18 جولائی کو ہوگا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی20 میچ اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں 20 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: