Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور ترک ہم منصب کی ملاقات

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ترک ہم منصب مولود اوغلو کے ساتھ جمعے کوملاقات کی ہے۔
سعودی عرب اور ترکی کے دو طرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ کا جائزہ بھی لیا ہے۔

دونوں وزرا کی ملاقات ازبکستان میں ہوئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

العربیہ نیٹ کے مطابق دونوں وزرا کی ملاقات وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کانفرنس میں شرکت کے موقع پر ازبکستان میں ہوئی ہے۔
اس موقع پر ازبکستان میں متعین سعودی سفیر ہشام السویلم اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الدود بھی موجود تھے۔ 

شیئر: