انٹرنیشنل ٹرانسلیشن فورم 2025 کا آغاز 6 نومبر سے ہوگا
        
        
            
           												
													
												  جمعہ 31 اکتوبر 2025 18:20												
                                                                
             
                        
                
                    
                                                    
                                 
                                                                    
                                        
                                             ایک نشست ’سعودی چینی ثقافتی سال ‘ کے حوالے سے مخصوص ہو گی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)                                         
                                    
                                
                             
                                             
                             
            
			
	
	       
	
				
            
                ادب و ترجمہ کمیشن کے زیر انتظام سہہ روزہ ’انٹرنیشنل ٹرانسلیشن فورم 2025 ‘ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 6 نومبر سے ریاض کے شاہ فہد ثقافتی مرکز میں کیا جائے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق عالمی ترجمہ فورم میں 22 ممالک کے 75 سے زائد ماہرین شرکت کریں گے ۔ تین روزہ فورم کو سات ٹریکس میں تقسیم کیا گیا ہے جن کے تحت مذاکراتی نشستیں اور ترجمہ کے حوالے سے درپیش چیلنجز پرمعلوماتی مقالے پیش کیے جائیں گے۔
 ایک نشست کو ’سعودی چینی ثقافتی سال ‘ کے حوالے سے مخصوص کیا گیا ہے جس کا عنوان ’ترجمے میں ثقافتی تبدیلیاں، سعودی، چینی تجربے کا مطالعہ ‘ رکھا گیا ہے۔
مختلف زبانوں میں کیے جانے والے ترجمے میں مہارتوں میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی ماہرین اپنی آراء پیش کریں گے ۔ 
مختلف موضوعات پر ورکشاپس منعقد کی جائیں گی جن میں اہم ترین موضوع ’ترجمے کے لیے مصنوعی ذہانت کی ایپس ‘ کےعلاوہ ازیں بچوں کی کہانیاں ، ’ترجمہ کی رسرچ کے لیے اسکالرشپ کا حصول کس طرح‘ کے عنوان سے بھی معلومات مذاکرہ ہو گا۔ 
 
