Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میدان عرفات حجاج کے استقبال کے لیے تیار، خیمے نصب

ہر حاجی کے لیے 5 میٹر کے لگ بھگ جگہ مختص ہے(فائل فوٹو العربیہ)
اس سال حج کے دوران میدان عرفات میں 60 ہزار حجاج کو ٹھہرانے کے لیے خیمے نصب کردیے گئے ہیں۔
بجلی کی وائرنگ کا کام بھی مکمل کرلیا گیا۔ تمام انتظامات سلامتی ضوابط کے مطابق کیے گئے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق خیمہ پروجیکٹ کے ایک عہدیدار طارق حریری نے بتایا کہ’ میدان عرفات میں خیموں کا کل رقبہ 3 لاکھ مربع میٹر ہے۔ ہر حاجی کے لیے 5 میٹر کے لگ بھگ جگہ مختص کی گئی ہے‘۔
’کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام حفاظتی تدابیر کی پابندی کی کوشش کی گئی ہے‘۔ 
طارق حریری کا کہنا تھا کہ ’ میدان عرفات میں بجلی کی وائرنگ کی لمبائی 100 کلو میٹر کے لگ بھگ ہے۔ 142 میگا واٹ بجلی استعمال ہوگی‘۔
میدان عرفات حجاج کے استقبال کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ یہاں حجاج 9 ذی الحجہ کو ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کرتے ہیں۔
یہاں سے حجاج سورج غروب ہونے کے بعد مغرب کی نماز ادا کیے بغیر مزدلفہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں اور وہاں وہ رات گزارتے ہیں۔

شیئر: