Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، ایک ہفتے میں 17 ہزار غیر ملکی گرفتار

زیر حراست افراد کو ملک بدر کرنے کے لیے سفارتخانوں سے رابطے کیے ہیں( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے گذشتہ ہفتے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی اور دراندازی پر 17 ہزار سے زائد کو حراست میں لیا ہے۔ 
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق ’آپریشن کلین اپ کے دوران 7 ہزار 500 اقامہ قوانین اور نو ہزار 300 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کوحراست میں لیا گیا۔‘
زیر حراست افراد میں ایک ہزار 100 لیبرلا کی خلاف ورزی کے مرتکب بھی شامل تھے۔ 
سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں میں 38 فیصد یمنی، 55 فیصد ایتھوپین اور سات فیصد دیگر قوموں کے افراد شامل ہیں جبکہ مملکت کی سرحد غیر قانونی طورپرعبور کرنے والے 24 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’آٹھ سعودی شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا جو غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو پناہ اور روزگار مہیا کرتے تھے۔‘ 
قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں  مزید کہا گیا ہے کہ ’اب تک تفتیشی اداروں کی مختلف ٹیموں نے 54 ہزار غیر قانونی افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں 46 ہزار مرد جبکہ آٹھ ہزار سے زائد خواتین ہیں۔‘ 
زیر حراست 39 ہزار سے زائد افراد کو ملک بدر کرنے کے لیے ان کے ملکوں کے سفارتخانوں سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ سفری دستاویزات مکمل کی جا سکیں۔ 

شیئر: