Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اضاحی پروگرام، قربانی کا گوشت 27 ممالک میں بھیجا جاتا ہے

پروگرام کی شروعات 1983 میں میں کی گئی تھی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب اضاحی کے نام سے حج قربانی پروگرام چلا رہا ہے اس کے ذریعے سماجی کفالت کے ساتھ مذہبی شعائر کی ادئیگی میں آسانی پیدا کرنا ہے۔
اضاحی پروگرام تقریبا چالیس برس قبل شروع کیا گیا تھا جس پر عملدرآمد میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور زائرین کی خدمات پر مامور اداروں کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے۔
پروگرام کی شروعات 1983 میں میں کی گئی تھی۔ یہ کثیر المقاصد پروگرام ہے۔ سعودی عرب کے دس سرکاری ادارے اس کے نفاذ میں حصہ لیتے ہیں۔

سلاٹر ہاوس دس لاکھ  مربع میٹر کے رقبے پر بنائے گئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

سعودی حکومت اس کی سرپرستی کرتی ہے۔اس کے لیے آٹھ جدید سلاٹر ہاوس قام کیے  گئے ہیں جن میں سے سات بکروں، دنبوں اور ایک اونٹوں او گایوں کے لیے خاص ہے۔
سلاٹر ہاوس دس لاکھ  مربع میٹر کے رقبے پر بنائے گئے ہیں۔ ان میں 15 لاکھ بکروں اور10 ہزار اونٹوں اورگایوں کی قربانی کی گنجائش ہے۔
اضاحی پروگرام کے تحت قربانی کا گوشت حج ایام میں مکہ مکرمہ جبکہ اس کے بعد فلاحی انجمنوں کے تعاون سے مملکت کے تمام علاقوں میں موجود غریبوں میں کیا جاتا ہے۔
عام دنوں میں باقی گوشت 27 ممالک کو روانہ کیا جاتا ہے۔ قربانی سکیم کے کوپن آن لائن حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

شیئر: