Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عمران خان كى كوششوں اور ولى عہد كے حكم پر قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی‘

63 پاكستانيوں كو پى آئی اے کے خصوصی طیارے میں پاکستان لایا گیا۔ (فوٹو: اوورسیز فاؤنڈیشن)
وزیراعظم پاکستان کے نمائندہ خصوصی نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے سعودی جیلوں میں قید 63 پاکستانیوں کی رہائی پر خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدلعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایک بیان میں حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزير اعظم پاكستان عمران خان كى ذاتى كوششوں سے سعودى ولى عہد محمد بن سلمان كےحكم پر سعودی عرب میں قید پاكستانيوں كا ایک اور گروپ پاكستان پہنچ گيا۔
ان کا کہنا تھا کہ 63 پاكستانيوں كو پى آئی اے کے خصوصی طیارے میں پاکستان لایا گیا۔
طاہر اشرفی کے مطابق عمران خان غريب عوام كے وزيراعظم ہيں اور ان کی کوششوں سے سعودى عرب میں قيد پاکستانیوں رہائی اس كى اعلى مثال ہے۔
دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کی اسلام آباد ایئر پورٹ آمد کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’میرےاحکامات پر سرمائے کا انتظام کیا گیا اور ایک خصوصی پرواز 62 پاکستانی قیدی لے کر آج سعودی عرب سےوطن واپس پہنچی تاکہ وہ اپنےاہل خانہ کیساتھ عید مناسکیں۔ بیرونِ ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی مدد اور وطن واپسی کے لیےان کی معاونت اپنےلوگوں سےمیری حکومت کا وعدہ ہے۔62 قیدیوں کی وطن واپسی کامنظر!۔‘

شیئر: