Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سی فرنٹ پر سعودیوں اور غیرملکیوں کی رونق

بچوں نے عید پر خوب انجوائے کیا- (فوٹو ایس پی اے)
عید الاضحی کے دنوں میں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے فیملیوں کے ساتھ کورونا کے حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے جدہ سی فرنٹ کا رخ کیا- اس موقع پر بچوں سے سی فرنٹ پر رونق بڑھ گئی- بچوں نے سی فرنٹ پر مختلف قسم جھولوں اور سیر سے لطف اٹھایا-
سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جدہ سی فرنٹ کو عید کے موقع پر بلدیہ کی جانب سے خوب سجایا گیا تھا- جدہ بلدیہ نے عید سے قبل ہی سی فرنٹ کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام شروع کردیا تھا-  سی فرنٹ پر واکنگ کی مختلف جگہیں ہیں جہاں سبزہ زار اور بینچیں بھی لگی ہوئی ہیں- یہاں چھوٹے بچوں کے مختلف قسم کے جھولے بھی لگے ہوئے  ہیں-
بچوں نے عید کے ان لمحات کو یادگار بنایا- کئی بچوں نے موقع کی سیلفیاں بھی بنائیں اور اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ کھیل کود میں مصروف رہے- سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے اپنی فیملیوں کے ساتھ بنچوں اور سبزہ زار پر ڈیرہ جما کر سمندری لہروں کا نظارہ کیا-

سی فرنٹ پر واکنگ ٹریک بھی ہیں- (فوٹو اخبار 24)

سی فرنٹ پر مختلف ریستوران بھی ہیں جو عید کے دنوں میں یہاں آنے والے لوگوں کی بدولت آباد ہوجاتے ہیں-
سعودی شہریوں اور غیرملکیوں نے اپنی فیملیز کے ساتھ یہاں آکر موسم اور تفریح کا بھرپور لطف اٹھایا-
اس موقع پر جدہ سی فرنٹ جانے والے راستوں پر محکمہ ٹریفک اور گشتی سیکیورٹی حکام کے دستے بھی تعینات تھے جو وہاں آنے والوں کی مدد بھی کررہے تھے جبکہ وزارت صحت کے اہلکار کورونا ایس او پیز کی کی پابندی کرا رہے تھے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: