Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کے لیے بہترین انتظامات، یورپی یونین کا سعودی عرب کو خراج تحسین

حج انتظامات میں خواتین کو شریک کرنے پر بھی سراہا ہے۔( فوٹو ٹوئٹر)
یورپی یونین نے کورونا وبا کے ماحول میں کامیاب حج انتظامات اور ان میں خواتین کی بڑے پیمانے پر شرکت پر سعودی عرب کے اقدامات کو سراہا ہے۔  
العربیہ نیٹ اورعاجل ویب سائٹ کے مطابق یورپی یونین کے ترجمان برائے مشرق وسطی و شمالی افریقہ لوئس میگل نے کہا کہ ’اس سال حج کے بہترین انتظام پر سعودی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے‘۔
’حج انتظام بہترین استعداد اور صلاحیت کے ساتھ کیے گئے۔ حجاج میں کورونا وائرس کا ایک کیس بھی ریکارڈ پر نہیں آیا جبکہ سعودی عرب نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے  تمام انتظامات کیے‘۔ 
یورپی یونین کے ترجمان نے حج انتظامات میں خواتین کو شریک کرنے پر سعودی عرب کو سراہا۔ سعودی خواتین نے سیکیورٹی امور میں منفرد طریقے سے حصہ لیا ہے۔ 
یورپی یونین کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ’ کورونا وبا نے ہم سب کو یہ سچائی یاد دلائی کہ صحت دنیا بھر کے انسانوں کی مشترکہ ضرورت ہے۔ دنیا کا کوئی بھی ایک ملک اس سے تن تنہا نہیں نمٹ سکتا۔ اس کے لیے بین الاقوامی موثر تعاون اور یکجہتی ناگزیر ہے‘۔  
 ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے جی 20 کے تحر اس سلسلےمیں کردارادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اعلان کیا تھا کہ اس سال حج کا صحت منصوبہ کامیاب رہا۔ حج موسم میں کورونا سمیت کوئی بھی وبائی مرض ریکارڈ پر نہیں آیا ہے۔  

  

شیئر: