Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت حج: ’محفوظ عمرہ، حج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے‘

ڈپٹی منیسٹر برائے حج اور عمرہ ڈاکٹر عامر المدا صحت کے تمام پروٹوکولز کا خیال رکھا جا رہا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزارت صحت اور عمرہ نے کہا ہے کہ اس کے پاس وہ تمام ضروری تکنیکی صلاحیتیں موجودہ ہیں جو کہ محفوظ عمرہ سیزن کے لیے ضروری ہیں۔
ڈپٹی منسٹر برائے حج اور عمرہ ڈاکٹر عامر المدا نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’وزارت ٹیکنالوجی پر مشتمل حکمت عملی اختیار کر رہی ہے، اور اس نے اس مقصد کے لیے کئی آسان ایپلی کیشنز فراہم کی ہے جن کی مدد سے زائرین کو حج یا عمرے کے سفر کے دوران آسانی ہو گی۔ یہ تمام اقدامات اس مقصد کے تحت کیے جا رہے ہیں کہ زائرین کو ہر لحاظ سے معیاری اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزارت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی سمارٹ ایپلی کیشنز اور جدید ٹیکنالوجی کا حج سیزن 2020 کی کامیابی میں اہم کردار رہا جس کے دوران محفوظ حج کا سب سے اہم سبب ٹیکنالوجی کا استعمال تھا۔ 
بقول المدا کے ’سعودی قیادت مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی زیارت کرنے والوں کا حد درجہ خیال رکھتی ہے اور ان پر بھرپور توجہ دیتی ہے۔‘ 
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزارت حج ٹیکنالوجی کے ذریعے زائرین کے حج اور عمرے کے تجربات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

ڈاکٹر عامر المدا کا کہنا تھا کہ حج اور عمرہ کے لیے جدید ایپلی کیشنز متعارف کروائی گئی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

مملکت نے رش کو بہترین طور پر ترتیب دینے کا اہم مظاہرہ پچھلے سالوں کے دوران کیا۔
اس کے لیے زمینی اقدامات کے علاوہ ایپلی کیشنز جیسے اعتمرنا ایپ بھی متعارف کروائی گئی جس کی مدد سے وزارت کو اپنی جاری اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کا جائزہ لینے اور بہتر بنانے کا موقع ملا۔
المدا کا یہ بھی کہنا تھا ’محفوظ عمرے کے ماڈل کا مقصد زائرین کا تحفظ بھی ہے اس کے لیے شعبہ صحت کے تمام پروٹوکولز کی پابندی کی جا رہی ہے۔

حج اور عمرہ سیزنز کے لیے انتہائی اعلیٰ درجے کی احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں (فوٹو: اے پی)

اسی طرح یہ اقدامات عمرہ کے لیے درخواستیں دینے والوں کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہیں، چاہے انہوں نے ویکسین کی دو خوراکیں لے لی ہیں، ان کی پہلی خوراک کو چودہ دن ہو چکے ہیں، یا پھر مکمل طور پر صحت مند ہو چکے ہوں۔‘
انہوں نے آخر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب حج اور عمرہ سیزنز کے دوران انتہائی اعلیٰ درجے کے احتیاطی اقدامات کر رہا ہے اور اس کے لیے سب سے اہم بات اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ زائرین کو آرام دہ اور صحت کے لحاظ سے محفوظ مواقع دیے جائیں۔

شیئر: