Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گیارہ اگست سے’عیون شاپنگ فیسٹول‘ کا انعقاد

سعودی محکمہ تفریحات گیارہ اگست کو ’درۃ الریاض‘  میں ’عیون شاپنگ فیسٹول‘ کا انعقاد کرے گا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ریاض شہر میں یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا تجارتی اور تفریحی فیسٹول ہوگا۔  معیاری مصنوعات اور خدمات فیسٹول کی پہچان ہوں گی۔
 رنگا رنگ تفریحی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ میلے کے نگران اعلی ابراہیم الخلیفہ نے بتایا کہ فیسٹول کا پہلا ورژن رنگا رنگ منفرد پروگراموں سے آراستہ ہوگا۔

فیسٹول کی کامیابی کے لیے دن رات تیاریاں جاری ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

یہاں تفریح کے ساتھ  خریداروں کے لیے ہر طرح کا سامان،انواع و اقسام کے لذیذ کھانے، پب جی موبائل ٹورنامنٹ، پلے سٹیشن، فیفا 21 ، ہولو گرام شو اور مختلف گیمز کا زون بھی ہوگا۔ 
انہوں نے کہاکہ شائقین فیسٹول میں عرب اور بین الاقوامی میوزک شو سے لطف اٹھا سکیں گے۔ عرب دنیا کے مشہور کرتب باز بھی موجود ہوں گے۔  
ابراہیم الخلیفہ نے بتایا کہ فیسٹول کی کامیابی کے لیے دن رات تیاریاں جاری ہیں۔
تمام پروگرام  صحت و سلامتی کی حفاظت کے لیے کورونا ایس او پیز کے ساتھ ہوں گے۔ فیسٹول گیارہ اگست سے دس دن روزانہ سہ پہر چار سے رات ایک بجے تک جاری رہے گا۔

شیئر: