Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’طالبان کی افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمدکرنے کی خبریں بے بنیاد‘

نادرا کا کہنا ہے کہ یہ کارڈ دیگر برآمدشدہ دستاویزات سمیت لنڈی کوتل کے پولیس سٹیشن میں موجود ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر طالبان کی افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمد کرنے کی خبریں قطعی طور پر بے بنیاد ہیں۔
پیر کو نادرا کی طرف سے کی گئی ٹویٹ کے مطابق ’درحقیقت یہ کارڈ دیگر برآمدشدہ دستاویزات سمیت لنڈی کوتل کے پولیس سٹیشن میں موجود ہیں۔‘
ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’لنڈی کوتل پولیس سٹیشن کے کانسٹیبل (محرر) ایاز خان نے متعلقہ افراد کی شناخت کے لیے ان دستاویزات کی تصاویر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی تھیں جو اس وقت بھی پولیس سٹیشن  لنڈی کوتل کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔‘
’ایسی بے بنیاد اور من گھڑت خبرکو میڈیا میں افغان طالبان کی جانب سے سپین بولدک، قندھار میں ان کارڈ کی برآمدگی ظاہر کی گئی جو سراسر جھوٹ پر مبنی  ہے۔‘
نادرا نے کہا ہے کہ ’عوام الناس سے التماس ہے کہ ایسی  افوہوں کو بغیر تصدیق نہ پھیلائیں جس سے قومی ادراے کی ساکھ کو ملکی وبین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچے۔‘

شیئر: