Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بحریہ میں ’جازان‘ جنگی جہاز کی شمولیت پر تقریب

’بحری افواج ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے‘ (فوٹو: واس)
سعودی رائل نیوی فورسز کے بحری بیڑے میں جازان نامی جدید ترین جنگی جہاز کی شمولیت پر تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہی بحری افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی نے سپین میں ہونے والی اس تقریب میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے جدید جہاز کی سعودی بیڑے میں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
سعودی بحری افواج کےسربراہ نے کہا ہے کہ ’سعودی حکومت کے سروات پراجیکٹ کے تحت بحری افواج ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لئےتیارہے‘۔
’اس نئے جہاز کی بدولت سعودی مفادات کے دفاع اور خطے کے سمندری تحفظ میں بہتری آئے گی‘۔
 

شیئر: