Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈھاکہ ایئرپورٹ پر 11 لاکھ ریال سمگل کرنے والا بنگلہ دیشی گرفتار

’مذکورہ شخص ترکی ایئرلائن کے ذریعہ استنبول جارہا تھا جب شک کی بنیاد پر اسے روکا گیا‘ (فوٹو: سبق)
ڈھاکہ ایئرپورٹ حکام نے 11 لاکھ ریال سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے بنگلہ دیشی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پیر کے روز ڈھاکہ کے شاہ جلال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار ہونے والا شہری یہ رقم جسم کے مختلف حصوں میں چھپا کر لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایئرپورٹ حکام نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص ترکی ایئرلائن کے ذریعہ استنبول جارہا تھا جب کسٹم آفیسر نے شک کی بنیاد پر اسے روکا‘۔
’گرفتار شدہ شخص مبینہ طور پر کپڑوں کا کاروبار کرتا تھا، اس کے پاسپورٹ کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ گزشتہ عرصے کے دوران وہ 128 مرتبہ بیرون ملک جا چکا ہے‘۔

شیئر: