Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک جانے والے سعودیوں کے لیے نئے سفری ضوابط

سرکاری اور نجی فضائی کمپنیوں کو نئے سفری ضوابط سے آگاہ کردیا (فائل فوٹو ایس پی اے) 
سعودی عرب نے بیرون ملک جانے والے سعودیوں کے لیے نئے سفری ضوابط جاری کیے ہیں۔
محکمہ شہری ہوابازی نے مملکت میں موجود تمام سرکاری اور نجی فضائی کمپنیوں کو نئے سفری ضوابط سے آگاہ کردیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نےکہا ہے کہ’ فضائی کمپنیاں سعودی شہریوں کو بین الاقوامی پروازوں سے سفر کراسکتی ہیں بشرطیکہ مملکت میں منظور شدہ کسی بھی ویکسین کی مقررہ خوراکیں لے چکے ہوں‘۔
’ویکسین کی شرط سے بارہ برس سے کم عمر کے سعودی شہری مستثنی ہوں گے بشرطیکہ وہ بیرون مملکت کورونا وائرس کے خطرات کور کرنے والی میڈیکل انشورنس دستاویز پیش کریں‘۔
اس پابندی سے کورونا وائرس سے شفا پانے والے وہ شہری بھی مستثنی ہوں گے جن کی بیماری پر چھ ماہ سے زیادہ نہ گزرے ہوں۔ اس سے ان شہریوں کو بھی استثنی حاصل ہوگا جو وائرس میں مبتلا ہوئے ہوں اور مملکت میں منظور شدہ ویکسین کی ایک خوراک لے چکے ہوں۔
محکمہ شہری ہوابازی نے ہدایت کی ہے کہ ان ضوابط پر عمل درآمد 9 اگست 2021 سے شروع ہوگا۔
سعودی وزارت داخلہ اس سے قبل انتباہ کر چکی ہے کہ کورونا وبا سے متاثرہ ممالک اور کورونا وائرس کی نئی اقسام کے شکار ممالک  میں سفر کی اجازت نہیں ہے اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شیئر: