Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی تازہ صورتحال پر وزارت صحت اور داخلہ کی بریفنگ اتوار کو

مقامی اور عالمی سطح پرکورونا کی صورتحال سے آگاہ کریں گے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کی جانب سے کورونا کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں پریس کانفرنس اتوار یکم اگست کو منعقد کی جائے گی۔
وزارت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی مقامی اور عالمی سطح پرکورونا کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔ 
سرکای خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’پریس کانفرنس میں کورونا کے تازہ ترین اعدادو شمار اور وزارت صحت کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کےعلاوہ اہم سوالات کے جوابات بھی دیئے جائیں گے‘۔ 
مشترکہ پریس کانفرنس میں وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب بھی شرکت کریں گے جو کورونا کے حوالے سے وزارت کی جانب سے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے بارے میں اہم معلومات پیش کریں گے۔  

شیئر: