Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا بھر میں ای گیمنگ کی مہارت کو ایک میز پر لانے کی کوشش

ورچوئل فورم میں 'گیمرز ودآؤٹ بارڈرز' ٹورنامنٹ کا اعلان کیا گیا۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی وزارت مواصلات اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دنیا بھر سے مہارت کا اشتراک کرتے ہوئے ای گیمنگ کے شعبے کی معاونت کے لئے اپنا 'تھنک ٹیک' پروگرام شروع کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ای سپورٹس فیڈریشن اور زین کے اشتراک سے وزارت مواصلات نے گذشتہ روز ہفتے کو ایک ورچوئل فورم کا انعقاد کیا جہاں 'گیمرز ودآؤٹ بارڈرز' ٹورنامنٹ کا اعلان کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 80 ممالک کے 15 ہزار سے زائد کوڈرز، انجینئرز اور ڈیزائنرز گیمرز ود آؤٹ بارڈرز پروگرام کے طور پر عالمی پیمانے پر ہونے والی اس گیم میں شامل ہوئے تھے۔

نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کے لیے 21.2 ملین گیمرز ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

ٹورنامنٹ میں'میک اینڈ پلے' مقابلے کے ذریعے3400 سے زائد افراد کو گیم ڈویلپمنٹ کی تربیت دی گئی۔
قبل ازیں اس اقدام میں 'تھنک ٹیک ٹاک' گیم ڈویلپمنٹ کے ماہرین، سرمایہ کاروں اور اس شعبے کے کاروباری حضرات کواس کے بارےمیں آگاہ کیا گیا۔
اس میں ڈویلپرز اپنے خیالات اور مہارت کے بارے میں  ای گیمز بنانے میں تجربات کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہیں اور ای گیمز کی صنعت اور ترقی کے بارے میں آگاہی دینے میں تعاون کرتے ہیں۔
یہ ورچوئل فورم سعودی عرب میں ای گیم انڈسٹری میں آگے بڑھتے ہوئے اچانک سامنے آیا ہے جس میں گزشتہ سال کی نسبت4.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس فورم کے انعقاد سے تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے مواقع فراہم  ہوں گے۔ (فوٹو عرب نیوز)

سعودی عرب میں 21.2 ملین گیمرز رہتے ہیں۔ یہ دنیا کی بڑی گیمنگ مارکیٹوں میں 19ویں نمبر پر ہے۔
اس تقریب میں نائب وزیر برائے مستقبل ملازمتیں اور ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ ڈاکٹر احمد الثنیان اور سعودی فیڈریشن فار الیکٹرانک اینڈ انٹلیکچوئل سپورٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ترکی الفوزان نے شرکت کی۔
ڈاکٹر احمد الثنیان نے کہا ہے کہ ای گیمنگ انڈسٹری ابھرتی ہوئی تخلیقی صنعتوں میں سےایک ہے جو معیشتوں میں اضافےکا سبب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میں سعودی نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملاقاتیں تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے مواقع فراہم کریں گی اور نوجوانوں کو معاون ڈیجیٹل ماحول کے ساتھ اپنے کاروبار کا آغاز کرنے کے قابل بنائیں گی۔
 

شیئر: