Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ترحال‘ سعودی ثقافت کی بھرپور جھلک کے ساتھ دوبارہ درعیہ میں

یہ ایونٹ درعیہ میں 25 اگست تک جاری رہے گا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی ثقافت کے جشن کا انعقاد درعیہ میں جاری ہے جس میں’ترحال‘ کو پیش کیا جا رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ تقریب میادین میں منعقد کی جا رہی ہے جو 25 اگست تک جاری رہے گی۔
وزارتِ ثقافت نے اس میں لائیو پرفارمنس، فلمی مناظر اور روایتی کہانیاں ملا کر سعودی عرب کی ترقی کی کہانی دکھائی ہے۔

’ترحال‘ ایک سعودی نوجوان جو مختلف علاقوں کا سفر کرتا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

’ترحال‘سعد کی کہانی ہے، ایک سعودی نوجوان جو اپنی جڑوں اور مستقبل کی تلاش میں ملک کے مختلف علاقوں کا سفر کرتا ہے۔
اس کا ذاتی سفر قوم کی وسیع تبدیلی کی علامتی عکاسی بنتا ہے، جو ورثے پر مبنی، خواہشات سے چلنے والا اور گزشتہ نسلوں سے متاثر ہے۔
اس پرفارمنس میں سعودی عرب کے مناظر کو جدید سٹیج ٹیکنالوجی کے ساتھ خوبصورت انداز میں  پیش کیا گیا ہے۔

 پرفارمنس میں مملکت کے مناظر کو جدید سٹیج ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

ناظرین کو شاندار اکروبیٹکس، لائیوموسیقی، گھڑسواری کی پرفارمنسز اور ثقافتی مظاہرے دیکھنے کو ملتے ہیں، جن میں روایتی دستکاری، لباس اور کھانے بھی شامل ہیں۔
اپنے 2023 کے کامیاب آغاز کے بعد ’ترحال‘ مقامی تھیٹر کی پروڈکشن میں تخلیقی حدوں کو آگےبڑھا رہا ہے۔

 

شیئر: