Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای گیمنگ سیکٹر کے فروغ کے لیے نئے بزنس ٹریننگ پروگرام کا اجرا

اس پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو اکیڈمک اور عملی تجربہ ملے گا۔ فوٹو: عرب نیوز
سعودی عرب میں حکومت نے مملکت میں ای گیمنگ سیکٹر کے فروغ کے لیے نئے بزنس ٹریننگ پروگرام کا اجرا کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ’دی گیم چینجر انیشیٹیو‘ وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے شروع کیا ہے جس کے تحت شرکا کو اپرینٹس شپ ٹریننگ دی جاتی ہے جو ان کو اس انڈسٹری میں ملازمت تلاش کرنے اور اپنا چھوٹا کاروبار شروع کرنے میں مددگار ہے۔
اس پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو اکیڈمک اور عملی تجربہ ملے گا۔ شرکا کو ڈپلومہ دیا جائے گا جبکہ گیم سٹوڈیو بنانے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔
ایس پی اے کے مطابق اس پروگرام کے تحت 70 ہزار ریال تک کی گرانٹ بھی شرکا کو دی جائے گی یا ان کو ای گیمنگ سیکٹر کی کسی بڑی کمپنی میں ملازمت کا موقع بھی فراہم کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: