Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای الیون میں سیلاب ’گورننس کی ناکامی مگر ذمہ داروں کا تعین باقی‘

اسلام آباد کے پوش سیکٹر ای الیون میں گذشتہ ہفتے معمول کی بارش سے ایسی تباہی ہوئی جیسے کسی نشیبی علاقے میں سیلاب آ جائے۔ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسے کلاؤڈ برسٹ قرار دیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے اس کی تردید کی۔
ماہرین ماحولیات اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر مشتمل سیکٹر کی ڈویلپمنٹ کے دوران تجاوزات کو اس تباہی کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ آخر ایسا کیا ہوا کہ معمول کی بارش نے ای الیون کے مکینوں کا سکون برباد کر دیا؟ دیکھیے حسن ناصر خان کی اس ویڈیو رپورٹ میں
 

شیئر: