Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب جی 20 ڈیجیٹل اکانومی اجلاس میں شرکت کرے گا

وزیر مواصلات عبداللہ السواحہ تقریب میں شریک ہوں گے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیر مواصلات واطلاعات عبداللہ السواحہ 5 اگست کو جی 20 ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے حصہ لے رہے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جی 20 ڈیجیٹل اکانومی وزراء کی میٹنگ میں ڈیجیٹل تبدیلیوں سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

گزشتہ سال جی 20 کے اجلاس کی صدارت سعودی عرب نے کی تھی۔ (فوٹو عرب نیوز)

اس میٹنگ میں کسی بھی  حتمی بات چیت سے قبل اٹلی کے شہر روم میں آئندہ جی 20 سربراہ اجلاس میں شامل ممالک کے حکمرانوں کی جانب سے توثیق کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 2020 میں جی 20 کے اجلاس کی صدارت سعودی عرب نے کی تھی۔
مملکت کا مقصد لوگوں کو بااختیار بنانا ،زمین پر رونما ہونے والے مختلف حادثات سے نمٹنے اور نئی بلندیوں کی تلاش پر توجہ دینا ہے۔
سعودی عرب نے اس سلسلے میں کوالٹی کامیابیوں کا ادراک کیا ہے ، بنیادی طور پر ڈیجیٹل معیشت کی پیمائش اور اس کی وضاحت کے لیے ایک روڈ میپ پر جی 20  ممالک کی متفقہ طور پر منظوری  کے علاوہ مصنوعی ذہانت کے اصولوں کو اپنانا شامل ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے وزیر مواصلات واطلاعات عبداللہ السواحہ 5 اگست کو ہونے والی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

 اجلاس میں ڈیجیٹل تبدیلیوں سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ (فوٹو عرب نیوز)

جی 20 اجلاس  کا مقصد کورونا وائرس سے پھیلنے والے مرض کو روکنے کے لیے بین الاقوامی طور پر تیزترین ردعمل کو یقینی بنانے میں پیش قدمی کرنا ہے۔
مستقبل میں صحت سے متعلق  پیدا ہونے والے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے مرض کی تشخیص، علاج اور ویکسین کی دنیا بھر میں منصفانہ  فراہمی کو ممکن بنانا  ہے۔
ہر جی 20 اجلاس کی صدارت میں ہونے والے فورم کے ہراہم نقطے پر وزارتی اجلاس منعقد کئے جاتے ہیں۔
اس طرح کی ملاقاتیں بین الاقوامی طور پر سامنے آنے والے مسائل پر بات چیت اور مزید مثبت حل تلاش کرنے کے لیے اہم موقع تابث ہوں گی۔
 

شیئر: