Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’امارات کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار‘

دہشت گردوں کے خلاف عسکری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے سیکریٹری جنرل سے بدھ کو متحدہ عرب امارات کی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل حمد الرمیثی اور ہمراہ وفد نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جنرل الرمیثی نے فکری و ابلاغی انتہا پسندی، دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد اور دہشت گردوں کے  خلاف عسکری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 

اسلامی اتحاد رکن ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے کوشاں ہے(فوٹو ایس پی اے) 

اسلامی فوجی اتحاد کے سیکریٹری جنرل میجر جنرل محمد المغیدی نے کہا کہ اسلامی اتحاد رکن ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔  
انہو ں نے مزید کہا کہ  متحدہ عرب امارات ہر طرح کی انتہا پسندی کے انسداد اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ 

شیئر: