Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے فرانسیسی ہم منصب کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب اور فرانس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا ( فوٹو: گیٹی امیج)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ  کو فرانسیسی ہم منصب جین نول بیروٹ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور فرانس کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک سٹڈیز کے بورڈ آف ٹرسٹیزز کے چیئرمین اور ارکان کا خیرمقدم کیا (فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک سٹڈیز کے بورڈ آف ٹرسٹیز اور کنگ فیصل سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسلامک سٹیڈیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز اور آکسفورڈ سینٹر بورڈ آف ٹرسٹیز کے ارکان کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں فکری اور ثقافتی اقدامات میں مشترکہ تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا، جس کا مقصد مکالمے، رواداری، بقائے باہمی اور افہام و تفہیم کی اقدار کو فروغ دینآ اعتدال اور مرکزیت کی کوششوں کو سپورٹ کرنا ہے۔

 

شیئر: