Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے جرمن اور کورین سفرا کی ملاقاتیں

عادل الجبیر نے جرمن سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے جمعرات کو دفتر خارجہ ریاض میں جنوبی کوریا کے سفیر بارک جون بونغ  اور جرمن سفیر ڈیٹر لاملیہ نے ملاقاتیں کیں-
ایس پی اے کے مطابق عادل الجبیر نے جنوبی کوریا کے سفیر سے ملاقات کے دوران سعودی عرب اور جنوبی کوریا کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا- باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے-
اس سے قبل  عادل الجبیر سے دفتر خارجہ ریاض میں مملکت میں متعین جرمن سفیر ڈیٹر لاملیہ نے ملاقات کی- ریاض میں ان کی تقرری حال ہی میں ہوئی ہے-
عادل الجبیر نے نئی ذمہ داری کے حوالے سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: