Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش: گھریلو عملے کی ویزہ کارروائی اتوار سے

ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ ویزہ کارروائی ہوگی- (فوٹو: عاجل)
بنگلہ دیش میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ 8 اگست سے گھریلو کارکنان کی ویزہ درخواستوں کی وصولی شروع کردی جائے گی- پہلے مرحلے میں صرف گھریلو عملے کی درخواستیں ہی وصول کی جائیں گی-
اخبار 24 اور المرصد کے مطابق سعودی سفارتخانے نے بیان جاری کیا ہے کہ درخواستوں کی وصولی کے وقت کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کی جائے گی-
سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اعلی قیادت نے ہدایت جاری کی تھی کہ شہریوں کی سہولت کی خاطر بنگلہ دیش میں کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ ویزہ کارروائی شروع کردی جائے-
یاد رہے کہ سعودی عرب میں نئے تعلیمی سال کے موقع پرتمام سکول باقاعدہ کھلیں گے جس کی وجہ سے مقامی شہریوں کو گھریلو کارکنان کی اشد ضرورت پیش آئے  گی- اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ویزہ کارروائی ہنگامی بنیادوں پر انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: