Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی امور نے مزید 17 مساجد سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھول دیں

 ایک ہزار 972 مساجد کو عارضی طور پر بند کرکے دوبارہ کھولا جا چکا ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور دعوت ورہنمائی نے جمعے اور سنیچر کو سات ریجن میں مزید 17 مساجد مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھول دیا ہے۔
نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ان مساجد کو احتیاطی تدابیر کے تحت عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ ’جمعے کو ریاض ریجن میں پانچ ، شرقیہ ریجن میں تین،عسیر اور جازان ریجن میں ایک ایک مسجد کو دوبارہ کھولا گیا ہے‘۔
’سنیچرکو ریاض، جازان اور قصیم ریجن میں مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھولا گیا ہے‘۔
سعودی عرب میں پچھلے 182 دنوں کے دوران کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ایک ہزار 972 مساجد کو عارضی طور پر بند کیا گیا۔ انہیں مکمل سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھولا جا چکا ہے۔
بیان میں وزارت نے نمازیوں اور مسجد کے منتظمین سے پھر کہا کہ وہ احتیاطی تدابایر، ماسک کا استعمال کریں، اپنی جائے نماز ہمراہ لائیں اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھیں۔

شیئر: