Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر اعمال (بزنس) کی 10 آن لائن خدمات کیا ہیں؟

پیشے کی تبدیلی بھی آن لائن کی جاسکے گی- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں ابشر اعمال (بزنس) نے کہا ہے کہ دس خدمات آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں۔ یہ ایپ سرمایہ کاروں کے لیے بنائی گئی ہے۔
عاجل کے مطابق ابشر اعمال (بزنس) ایپ نے بیان میں کہا کہ کئی سرکاری خدمات پلیٹ فارم پر مہیا ہوں گی، جوآن لائن حاصل کی جاسکیں گی۔
ان خدمات میں ادارے کے یہاں رجسٹرڈ اجیروں کا اقامہ جاری کرایا جاسکے گا۔
ادارے میں رجسٹرڈ اجیروں کے اقاموں میں توسیع کرائی جاسکے گی۔
نقل کفالہ بھی آن لائن ممکن ہوگا۔ اس کے لیے وزارت محنت سے آن لائن منظوری لینا ہوگی۔
پیشے کی تبدیلی بھی آن لائن کی جاسکے گی۔
مشترکہ ادارے کے ضمن میں رجسٹرڈ اجیروں کا پیشہ وزارت محنت سے آن لائن منظوری کے بعد تبدیل کیا جاسکے گا۔
خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری ویزہ) جاری کرایا جاسکے گا۔ مشترکہ ادارے کے  دائرے میں رجسٹرڈ اجیروں کو ملٹی پل اور ایک دفعہ کا خروج و عودہ ویزہ جاری ہوسکے گا۔
خروج و عودہ منسوخ کرایا جاسکتا ہے۔ مشترکہ ادارے کے تحت رجسٹرڈ اجیروں کا خروج و عودہ ویزہ آن لائن منسوخ کرانے کی سہولت دی گئی ہے۔
مشترکہ ادارے کے تحت رجسٹرڈ  اجیروں کا فائنل ایگزٹ منسوخ کرایا جاسکے گا۔
مقررہ مدت کے لیے ابشر اعمال کے استعمال کے مختار نامے  جاری کرائے جاسکیں گے۔  
دستاویزات حوالے کرنے کی سہولت آن لائن مہیا ہوگی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: