Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئرپورٹس دنیا کے 100 بہترین ہوائی اڈوں کی فہرست میں آگے

سعودی عرب کے بین الاقوامی ایئرپورٹس نے مسلسل دوسرے سال بھی کورونا وبا سے پیدا ہونے والے مسائل کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ دنیا کے سو بہترین ایئرپورٹس کی فہرست میں اپنا اعزاز برقرار رکھا ہے۔
سیدتی کے مطابق انٹرنیشنل سکائی ٹریکس نے کہا ہے کہ ’500 سے زیادہ بین الاقوامی ایئرپورٹس جائزے میں شامل کیے گئے تھے‘۔
یہ کمپنی ایئرپورٹس اور فضائی کمپنیوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے خصوصی جائزے تیار کرتی ہے۔
سکائی ٹریکس نے 2021 کی جائزہ رپورٹ میں بتایا کہ ’سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مملکت کے ایئرپورٹس میں سرفہرست ہے‘۔
کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی  پوزیشن بین الاقوامی ایئرپورٹس میں 50 ویں ہے۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں 58 ویں، امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ 68 اور کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 87 ویں نمبر پر رہا۔ 
سکائی ٹریکس نے بتایا کہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے گزشتہ برس کے مقابلے میں 36 درجے جبکہ امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 16 درجے اور کنگ فہد ایئرپورٹ نے 4 درجے پیشرفت حاصل کی ہے۔
سکائی ٹریکس نے بتایا کہ ’مشرق وسطی کی سطح پر کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ تیسرے، کنگ خالد پانچویں، کنگ فہد نویں نمبر پر رہا‘ ۔
امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دوسرے برس بھی مشرق وسطی کے چھٹے نمبر پر رہا اور بہترین ریجنل ایئرپورٹ کے حوالے سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

شیئر: