Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ابشر‘ اور ’مقیم‘ گیٹ کے ذریعے پوسٹل کوائف اپ ڈیٹ کرلیں: محکمہ پاسپورٹ

 پوسٹل معلومات کو اپ ٹیٹ کرنا ضروری ہے( فائل فوٹو سیدتی)
سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدایدت کی ہے کہ وہ ’ابشر‘ اور ’مقیم‘ گیٹ کے ذریعے پوسٹل کوائف پہلی فرصت میں اپ ڈیٹ کرلیں۔ پوسٹل معلومات کا نیا اندراج ضروری ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر بیان میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا کہ  مقیم گیٹ اور ابشر سسٹم میں رجسٹرڈ پوسٹل معلومات کواپ ڈیٹ کیا جائے۔

محکمہ پاسپورٹ کی ضروری اطلاعات ملتی رہیں گی(فوٹو ٹوئٹر)

محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ مقیم غیرملکیوں اور سعودی شہریوں سے متعلق دستاویزات اور اطلاعات ملنے میں سہولت ہوگی۔
بیان کے مطابق پوسٹل معلومات اپ ڈیٹ ہونے سے آپ کو گھر بیٹھے محکمہ پاسپورٹ سے اپنی اور اہل خانہ کی ضروری اطلاعات ملتی رہیں گی۔

شیئر: