Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کا مشہور شاورما ریستوران سیل، زائد المیعاد گوشت ضبط

گوشت نامناسب طریقے سے ذخیرہ کیا گیا تھا- (فوٹو سبق)
جدہ میونسپلٹی نے بغدادیہ محلے میں غیر قانونی  سرگرمیوں کے خلاف تفتیشی مہم کے دوران شاورما کا مشہور ریستوران سیل کردیا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی میں ممنوعہ سرگرمیوں کے ادارے کے نگران اعلی انجینیئر عمرو الدقس نے بتایا کہ 25 ذی الحجہ 1442ھ سے لے  کر 3 محرم 1443ھ مطابق 4 اگست سے 11 اگست تک البغدادیہ کے رہائشی علاقوں اور سڑکوں پر واقع دکانوں کے تفتیشی دورے کیے گئے-
الدقس نے بتایا کہ تفتیشی ٹیموں نے غیرملکی کارکنان کے دو رہائشی مراکزپر چھاپہ مہم کے دوران ممنوعہ سرگرمیاں ریکارڈ کیں- معائنے سے پتہ چلا کہ غیرملکی کارکن انجانے ذرائع سے کھانے پینے کی اشیا حاصل کررہے تھے اور گوشت نامناسب طریقے سے ذخیرہ کیے ہوئے تھے-

مشہور ریستوران سے چربی اور گوشت تلف کرادیا گیا- (فوٹو سبق)

تفتیشی افسران نے ایک ہزار کلو گرام گوشت، کھانے پینے کی اشیا اور سو کلو گرام چربی ضبط کرکے  تلف کرادی- یہ گوشت اور چربی شاورما کے مشہور ریستوران میں استعمال کیا جارہا تھا-
الدقس نے بتایا کہ تفتیشی ٹیموں نے چھوٹے ٹرک کی تلاشی لی جس پر 650 کلو گرام  ناقابل استعمال مچھلیاں لدی ہوئی تھیں- جنہیں ضبط کرکے تلف کرادی گئیں اور  گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا-
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ ایک اور گاڑی کی تلاشی لی گئی جس سے سگریٹ اور تمباکو کے  600 پیکٹ برآمد ہوئے- علاوہ ازیں ایک سلائی مشین کا کارخانہ بھی دریافت ہوا جہاں سے سلائی کی 200 مشینیں اور 70 تھان ضبط کیے گئے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: