Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں 195 افراد زہرخورانی کا شکار

زہر خورانی کا شکار ہونے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں (فوٹو: عاجل)
 سعودی عرب کے علاقے باحہ کے ریستوران میں کھانا کھانے والے 195 افراد زہر خورانی کا شکار ہوئے ہیں ان میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق باحہ محکمہ صحت کے ترجمان ماجد الشطی نے بتایا کہ العقیق ہسپتال میں 195 افراد زہر خورانی کا شکار ہو کرعلاج کے لیے پہنچے ہیں۔ یہ افراد اسہال کے عارضے بھی مبتلا ہوگئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ 20 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ دیگر کو ابتدائی علاج کے بعد فارغ کردیا گیا۔
باحہ ریجن میں محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل فہد المجماج نے العقیق ہسپتال ایمرجنسی وارڈ اور جنرل وارڈ کا دورہ کیا اور زہر خورانی کا شکار زیر علاج افراد کی خیریت دریافت کی۔ باحہ کی کمشنری العقیق کے باشندے ریستوران کے کھانے سے متاثر ہوئے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی باحہ محکمہ صحت نے ہسپتال میں ایمرجنسی لگا دی گئی تھی۔ دیگر ہسپتالوں کا طبی عملہ بھی مدد کے لیے بھیج دیا گیا تھا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں