Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون کی ہنگری کراس کنٹری ریلی ورلڈ کپ میں کامیابی

دانیہ عقیل نے کہا کہ مقابلہ صاف ستھرا تھا (فوٹو: العربیہ)
سعودی خاتون دانیہ عقیل نے ہنگری میں ہونے والی کراس کنٹری ریلی ورلڈ کپ میں چھٹے راؤنڈ کے دوران ٹی تھری گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی-
العربیہ نیٹ کے مطابق دانیہ عقیل پہلی سعودی خاتون ہیں جنہوں نے براعظم یورپ میں منعقد ہونے والی کراس کنٹری ریلی میں شرکت کی-
عقیل نے 88.30 کلومیٹر کی ریس میں دوسری تیز رفتار ہونے کا ریکارڈ قائم کیا- عقیل  اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر رہیں-

682 کلو میٹر کا ایک خاص مرحلہ تھا (فوٹو: العربیہ)

کراس کنٹری ریلی 861 کلومیٹرکے لیے منعقد کی گئی تھی- اس میں سے 682 کلو میٹر کا ایک خاص مرحلہ تھا-
کراس کنٹری ریلی میں متعدد ممالک کے 20 ڈرائیور شریک ہوئے ان میں سے کئی کا تعلق سعودی عرب سے تھا مثلاً یاسر بن سعیدان، یزید الراجحی اور صالح السیف کے نام لیے جا سکتے ہیں جبکہ ھیثم التویجری اور فیصل السویح سائیکل سوار کے طور پر شریک ہوئے-
عقیل نے العربیہ سے گفتگو میں کہا کہ ’مجھے دوسری پوزیشن ملنے پر خوشی ہے، کئی پوائنٹ کا اضافہ حوصلہ افزا ثابت ہوا- میں اور چارل نے زبردست ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا- مقابلہ صاف ستھرا تھا-‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: