Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارمولا ون ریس، جدہ کورنیش روڈ اتوار کو جزوی طور پر بند رہے گا

فارمولا ون کی ریس ختم ہونے پر کورنیش روڈ کھولا جائے گا۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’فارمولا ون‘ ریس کے پیش نظر اتوار کو کورنیش روڈ جزوی طور پر بند رہے گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ کورنیش روڈ گاڑیوں کے جمالیاتی مجسمے کے چوراہے سے لے کر میدان الفرس تک بند رہے گا جبکہ  امیر فیصل بن فہد روڈ جانے  والی بعض ذیلی سڑکیں بھی بند کی جائیں گی اور انہیں فارمولا ون کی ریس ختم ہونے پر کھولا جائے گا۔
ان دنوں سعودی عرب میں فارمولا ون ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل ہورہا ہے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بحرین میں ہوگا۔ 

سعودی عرب میں فارمولا ون ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل ہورہا ہے(فوٹو ٹوئٹر)

سعودی عرب میں فارمولا ون سیمی فائنل کی ریس بحیرہ احمر کے بالمقابل جدہ کورنیش پر ہوگی۔ یہ علاقہ سٹی سینٹر سے تقریبا 12 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ ریس کا رقبہ 6.175 کلو میٹر لمبا ہے۔ اس طرح یہ بیلجیئم میں سباح فرینکوشن ریس فیلڈ کے بعد دوسرا بڑا ریسنگ گراؤنڈ ہے۔
سعودی عرب کے مغربی ساحل پر واقع مملکت کا دوسرا بڑا شہر (جدہ) فارمولا ون ریس کا میدان بنے گا۔
جدہ کے پرکشش ساحلی مناظر دنیا بھر کی نظروں میں آئیں گے۔ ریس رات کے وقت سرچ لائٹ کے دوران ہوگی جس سے جدہ کورنیش کے مناظر دیکھنے سے تعلق رکھیں گے۔

شیئر: