Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد میلے میں خاتون اپنی دو اونٹنیوں کے ساتھ پہنچ گئی

الفاران نے یہ نام اپنی بیٹیوں کے نام پر رکھے ہیں (فوٹو: اخبار 24)
اونٹوں سے متعلق ولی عہد میلے میں ایک خاتون امل بن مسفر الفاران بھی دو اونٹنیاں لے کر مقابلے کے لیے پہنچ گئیں، پہلی بار یہ میلہ  2018 میں منعقد ہوا تھا-
اخبار 24 کے مطابق الفاران کی ایک اونٹنی کا نام الدانہ اور دوسری کا نام اللؤلؤۃ ہے- الفاران کی اونٹنی اللؤلؤۃ نے 2018 کے مقابلے میں 13 راؤنڈ میں چھٹی پوزیشن حاصل کی تھی- اس مرتبہ وہ گلابی  اور نیلے رنگ کے سلوگن کے ساتھ شامل ہوئی ہے-
الفاران نے بتایا کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے عہد میں سعودی خواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں امتیازی حیثیت حاصل  کیے ہوئے ہیں۔‘
الفاران سے ولی عہد میلے میں شرکت کا سبب دریافت کیا گیا تو کہنے لگیں کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ مجھے ولی عہد میلہ پرکشش لگتا ہے اسی لیے میں اس میں شرکت کرنا چاہتی تھی- دوسری بات یہ ہے کہ بین الاقوامی پروگرام میں وطن عزیز کا پرچم بلند کرنا میرا خواب تھا اسے شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے یہاں پہنچی ہوئی ہوں۔
الفاران نے کہا کہ ’ولی عہد میلے سے سب لوگ غیرمعمولی دلچسپی لے رہے ہیں- اعلیٰ سطح پر بھی اسے پذیرائی حاصل ہے-‘
الفاران نے کہا کہ ’میں اپنی دونوں اونٹنیوں کی تیاری میں ذاتی طور پر حصہ لیتی ہوں، چھوٹی چھوٹی باتوں پر نظر رکھتی ہوں- مجھے یقین ہے کہ مقابلے میں میری اونٹنیاں فائنل تک رسائی حاصل کریں گی اور کوئی نہ کوئی اعلیٰ پوزیشن حاصل کریں گی-‘
الفاران نے اپنی اونٹنیوں کے ناموں کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنی اونٹنیوں کے نام بیٹیوں کے نام پر رکھے ہیں اور یہ دونوں مجھے بیٹیوں کی طرح ہی عزیز ہیں-‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: