Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد اونٹ میلہ آج سے طائف میں شروع ہوگا

سعودی عرب کی اونٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام تیسرا کراؤن پرنس اونٹ فیسٹیول آج اتوار کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں طائف گورنری اونٹ ریس کورس میں شروع ہوگا۔
العربیہ کے مطابق میلے میں مالی انعامات مختص کئے گئے ہیں جو کھیلوں کی دوڑ میں سب سے زیادہ انعامات میں شمار ہوتے ہیں۔
ان کی کل مالیت 53 ملین ریال ہے، سینکڑوں مشہور مقامی، عرب اور بین الاقوامی اونٹ مالکان دو ابتدائی اور آخری مراحل میں مقابلہ کریں گے۔
 مجموعی طور پر مقابلے کے 532 چکرمختص ہیں۔ میلے میں ایک ملین ریال انعام دیےجائیں گے۔
 میلے میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والے اونٹ مالک کو ولی عہد کی طرف سے تلوار اور ایک ملین ریال انعام دیا جائے گا۔
میلے کا ابتدائی مرحلہ اونٹوں کے تمام عمر کے گروپوں کی شرکت کے ساتھ 320 رنز سے شروع ہوگا  اور 11 دن تک جاری رہے گا۔
اس کے بعد میراتھن جو 8 رنز پرمشتمل ہے جمعرات 19 اگست 2021 کو شروع ہوگا۔
 

شیئر: