Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں ہوٹلوں کو سو فیصد گنجائش استعمال کرنے کی اجازت

کھلے مقامات پر پروگرام میں 5 ہزار افراد جمع ہو سکتے ہیں- (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی محکمہ سیاحت و مارکیٹنگ نے ہوٹلوں کو سو فیصد گنجائش استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ سیاحت و مارکیٹنگ نے بیان میں کہا ہے کہ سیاحت کے  شعبے کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کے نئے ضابطے تیار کیے گئے ہیں۔ تمام سرمایہ کاروں، ہوٹلوں، ریستورانوں اور سہولتیں فراہم کرنے والے اداروں کے مدیران کو مندرجہ ذیل ہدایات دی گئی ہیں۔
ہوٹلوں اور ریستورانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 80 فیصد تک گنجائش استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹیبلز کے درمیان فاصلہ ڈیڑھ سے دو میٹر تک کا رکھا جا سکتا ہے۔ وبا سے قبل کے اوقات کار بحال کیے جا سکتے ہیں۔ محکمے سے جاری ہونے والی ہدایات اور اجازت ناموں کی پابندی کرنا ہوگی۔ 
ریستوران اور قہوہ خانے صبح  3 بجے تک کاروبار کرسکتے ہیں بشرطیکہ ضوابط کی پابندی کریں۔ 
تمام تفریحی مقامات، شو روم، عجائب گھروں، سینما گھروں اور سیاحتی سرگرمیوں سے منسلک اداروں کو 80 فیصد تک گنجائش استعمال کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ 
کاروباری سرگرمیوں میں سو فیصد گنجائش استعمال کی جا سکتی ہے بشرطیکہ کورونا ایس او پیز کی پابندی ہو رہی ہو۔ 
بند مقامات پر سماجی پروگراموں میں شرکا کی تعداد 2500 تک کی اجازت دے دی گئی جبکہ  کھلے مقامات پر 5 ہزار تک افراد جمع ہوسکتے ہیں- ویکسین کی پابندی ضروری نہیں ہوگی۔
ایسے تمام مقامات جہاں کھیلوں کے پروگرام اور تفریحاتی سرگرمیاں ہو رہی ہوں وہاں 60 فیصد تک گنجائش استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس پر کوئی انتہائی حد مقرر نہیں- ویکسین کی پابندی بھی ضروری نہیں۔
انعامات کی تقسیم اور ادارہ جاتی تقریبات میں ایک ہزار تک افراد شرکت کر سکتے ہیں ویکسین کی پابندی نہیں۔
ساٹھ فیصد تک گنجائش استعمال کی جا سکتی ہے بشرطیکہ 300 سے زیادہ افراد نہ ہوں- ویکسین کی پابندی نہیں۔ پروگرام کے ذمہ دار کو یہ اقرار نامہ جمع کرانا ہوگا کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کی ذمہ داری سو فیصد اس کی ہوگی۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: