Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں پرچم کشائی کی تقریب

سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ 
قونصلیت جنرل کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق قونصل جنرل خالد مجید نے اس موقع پر کہا کہ وہ سجھ سکتے ہیں کہ حکومت پاکستان اس وقت کڑے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے اور اس کا سامنا کرنے کے لیے معاشی اور بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات لانے پر عمل پیرا ہے تاکہ معاشرتی و معاشی ترقی کی بنیاد رکھی جا سکے۔ 

کورونا وبا کے پیش نظر حاضرین کی شرکت کو محدود رکھا گیا تھا۔ 

قونصل جنرل نے پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور پاک سعودی تعلقات کی مزید مضبوطی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔ 
پاکستان میں سابق سعودی سفیر اور سکالر ڈاکٹر علی الغامدی اور اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کے سابق دفاعی مشیر عبداللہ بن سعید الغامدی نے خصوصی پیغامات بھی نشر کیے گئے۔ 
تقریب میں پاکستان میں امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ 
کورونا وبا کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر تقریب میں حفاظتی اقدامات اختیار کیے گئے اور اس حاضرین کی شرکت کو محدود رکھا گیا تھا۔ 

شیئر: