Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں نئی سبیل، زائرین کے ساتھ شہریوں کو بھی زمزم کی فراہمی

زائرین کے ساتھ مدینہ منورہ کے باشندوں کو بھی زم زم فراہم کیا جا رہا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب مدینہ منورہ میں زم زم کی نئی سبیل زائرین کے علاوہ شہر کے باشندوں کو بھی آب زم زم فراہم کرنے لگی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ نے مدینہ منورہ کے جنوب مغربی حصے میں زائرین کی خدمت کے لیے آب زم زم کی سبیل قائم کی ہے۔
اس کا مقصد زائرین کے ساتھ مدینہ منورہ کے شہر کے باشندوں کو بھی آب زم زم فراہم کرنا ہے۔

 ایک لنک جاری کیا گیا ہے اس کے ذریعے بکنگ کرانا ضروری ہے(فوٹو ایس پی اے)

آب زم زم کی سبیل تقریبا 330 مربع میٹر کے پلاٹ پر بنائی گئی ہے۔ یہاں سٹین لیس سٹیل کے تین ٹینک رکھے گئے ہیں جن کی مجموعی گنجائش 290 مکعب میٹر ہے۔
علاوہ ازیں دو سپیشل سٹوریج ٹینک ہیں جن میں عام ٹینک سے زیادہ پانی  ذخیرہ ہوتا ہے- 

مسجد نبوی آب زم زم کی سبیل کا دفتر صبح اور شام کھلتا ہے(فوٹو ایس پی اے)

آب زم زم سبیل کے تحت تین واٹر پمپ اور دو سٹین لیس سٹیل فلٹر ہیں جبکہ بالائے بنفشی شعاعوں کے ذریعے دو جراثیم کش آلات بھی لگائے گئے ہیں۔ 
مسجد نبوی آب زم زم کی سبیل کا دفتر صبح اور شام کھلتا ہے۔  سبیل سے آب زم زم حاصل کرنے کے لیے ایک  لنک جاری کیا گیا ہے اس کے ذریعے  https://eservices.wmn.gov.sa/  بکنگ کرانا ضروری ہے۔

شیئر: