Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 اساتذہ آئندہ اتوار سے سکولوں میں حاضری دیں گے

کورونا وبا کی وجہ سے سکول بند کردیے گئے تھے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں آئندہ اتوار سے اساتذہ سکولوں میں ڈیوٹی شروع کریں گے۔
کورونا وبا کے بعد سکول بند کردیے گئے تھے اور آن لائن تدریس کی جا رہی تھی۔
یاد رہے کہ نیا تعلیمی سال اتوار 29 اگست 2021 سے شروع ہوگا۔  ایک ہفتے قبل اساتذہ تیاری کے لیے سکول آنا شروع ہو جائیں گے۔
30 جون 2022 کو تعلیمی سال کے اختتام پرتعطیلات شروع ہو جائیں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے بیان میں کہا تھا کہ بارہ برس اور اس سے زیادہ عمر کے طلبہ کی سکول میں حاضری کی بنیادی شرط کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں ہیں۔ اس شرط کے ساتھ انہیں سکول آنے کی منظوری ایوان شاہی نے دی ہے۔
وزارت تعلیم کی ترجمان ابتسام الشہری نے کہا ہے کہ مڈل اور ثانوی کلاسوں کے 70 فیصد طلبہ ویکسین لے چکے ہیں۔ ایک خوراک لینے والوں کی شرح 45 فیصد  اور دو خوراکیں لینے والوں کی شرح 19 فیصد ہے جبکہ 6 فیصد وہ ہیں جو کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سال پہلی بار نیا تعلیمی کیلنڈر نافذ ہوگا جو تین سیشنز پر مشتمل ہے۔ ہر سیشن 13 ہفتوں کا ہے۔ تین سیشنوں کے درمیان بارہ چھٹیاں ہوں گی۔
  تعلیمی سال کی 69 تعطیلات علیحدہ ہوں گی۔ تعلیمی سال کے 183 دن ہوں گے اور یہ گیارہ ماہ پر محیط ہوں گے۔
 

شیئر: