Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافروں کو قوانین سے آگاہی اور سفری کارروائی میں آسانیوں کے لیے معاہدہ

سدایا اور محکمہ شہری ہوابازی نے آپریشنل پروٹوکول معاہدے پر دستخط کیے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی ڈیٹا اینڈ  آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) اور محکمہ شہری ہوابازی نے بدھ  کو آپریشنل پروٹوکول معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
الشرق الاوسط کے مطابق  یہ معاہدہ کثیر المقاصد ہے۔ فریقین کے درمیان تعاون کا فریم ورک ہوگا۔
مسافروں کو شہری ہوابازی کے قوانین اور ان کے حقوق سے مطلع کرے گا جبکہ سفری کارروائی میں آسانیاں پیدا کرے گا۔ 
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کی طرف سے معاہدے پر دستخط چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ الغامدی اور محکمہ شہری ہوابازی کی جانب سے چیئرمین عبدالعزیز الدویلج نے کیے ہیں۔
محکمہ شہری ہوابازی نے سدایا کے ماتحت توکلنا ایپ میں ہیلتھ پاسپورٹ کو مربوط کرنے کے لیے ایاٹا کے ساتھ تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔ 
سعودی عرب سرکاری پلیٹ فارم کو انٹرنیشنل پلیٹ فارم سے منسلک کرنے میں کامیابی حاصل کرنے والے اولین ممالک میں سے ایک ہے۔
اس کی بدولت ڈیجیٹل کی دنیا میں سعودی عرب کی حیثیت مضبوط ہوگی اور ڈیجیٹل حل تک رسائی میں مدد ملے گی۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب  مسافروں کی آمد اور روانگی کے موقع پر کورونا ٹیسٹ کے نتائج کی تصدیق کے لیے 30 ستمبر سے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن(ایاٹا) کے ٹریول پاس کو قبول کرے گا۔  بعدازاں اسے ویکسینشن کی تصدیق کے طور پر بھی قبول کیا جائے گا۔
 مسافروں کو انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ایپ یا توکلنا استعمال کرنے کا آپشن ہوگا۔ توکلنا مملکت میں سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کی تیار کردہ صحتی ایپ ہے۔
انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب سدایا اور سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

شیئر: