Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کسٹم میں سونے کے زیورات کی نیلامی جمعرات کو

زیورات کی کھلی نیلامی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت ہوگی(فوٹو ٹوئٹر)
محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم جمعرات 26 اگست کو ریاض کسٹم میں سونے کے زیورات کی کھلی نیلامی کرے گا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ ’ ڈرائی پورٹ ریاض کسٹم میں جمعرات کو سونے کے زیورات کی کھلی نیلامی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت ہوگی‘۔ 
محکمے نے بیان میں کہا کہ’ نیلامی میں شرکت کی پہلی شرط یہ ہے کہ محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم کے نام 2 لاکھ ریال کا چیک گارنٹی کے طور پر جمع کرایا جائے‘۔
دوسری شرط یہ ہے کہ’ نیلامی چھوٹنے پر کسٹم سے سامان پہلی فرصت میں نکالا جائے۔ نیلام شدہ مال کی مکمل قیمت ادا کی جائے اور 2.5 فیصد کمیشن ادا کیا جائے‘۔
محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم نے کہا کہ خریدار کو نیلام شدہ سامان پانچ روز کے اندر نکالنا ہوگا اور درآمدی فیس ادا کرنا ہوگی‘۔ 
محکمے کا کہنا ہے کہ ’اگر مقررہ مدت سے زیادہ سامان نیلامی کے بعد کسٹم سے نہ نکالا گیا تو ایسی صورت میں زائد از میعاد کی فیس وصول کی جائے گی اور سامان کی دوبارہ نیلامی ہوگی‘۔
محکمے نے نیلامی میں حصہ لینے والوں کو ہدات کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں۔ 

شیئر: