Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کریڈٹ کارڈ سے خریداری پر 50 فیصد زیادہ خرچ کرتے ہیں

آن لائن شاپنگ کی شرح کورونا وبا میں دو فیصد بڑھ گئی ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب  میں فیملی فیئر سینٹر نے تازہ ترین  جائزے کے بعد کہا ہے کہ سعودی فیملی کے افراد کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے وقت عام خریداری کے مقابلے میں پچاس فیصد زیادہ خرچ کرتے ہیں۔
الاخباریہ  چینل کے پروگرام ’نشرۃ النھار‘ کے مطابق تحفظ صارفین انجمن نے بتایا کہ 50.2 صارفین ایسے ہیں جو سماجی رابطہ وسائل کے ذریعے خریداری کا تجربہ نہیں رکھتے اور نہ اس میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔
 33.4 فیصد خاندان آن لائن شاپنگ قواعد و ضوابط کو سمجھے بغیر کررہے ہیں ۔43.1 فیصد صارفین وہ ہیں جنہوں نے آن لائن شاپنگ کے ذریعے ملنے والے سامان یا سروس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ 
اقتصادی تجزیہ نگار نے الاخباریہ سے گفتگو میں کہا کہ کئی سعودی خاندان ایسے ہیں جنہیں کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کا طریقہ معلوم نہیں ہے۔
یہ لوگ کریڈٹ کی انتہائی حد سے زیادہ سامان خرید لیتے ہیں اور اس طرح یہ اخراجات قرضوں کی شکل اختیار کرلیتے ہیں جنہیں ادا مشکل ہوجاتا ہے۔
اقتصادی تجزیہ نگار نے بتایا کہ سعودی عرب سمیت خلیج کے تمام ممالک میں آن لائن شاپنگ کی شرح  کورونا وبا کے زمانے میں دو فیصد بڑھ گئی۔
بیشتر صارفین انٹرنیٹ کے ذریعے ضرورت کا سامان طلب کرنے لگے ہیں۔ 

شیئر: