Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کے اخراجات کم، رمضان میں رعایتی خریداری کے منتظر

رمضان  میں سپر مارکٹس میں روایتی طور پر قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں رمضان سے پہلے اخراجات اس وقت کم ہو گئے جب صارفین مقدس مہینے میں رعایتی خریداری کرنے کے منتظر تھے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے  کے مطابق رمضان  کے دوران سپر مارکٹس میں روایتی طور پر قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے جن میں کچھ بنیادی اشیا کی قیمتوں میں بہترین کمی ہوتی ہے۔
کارفور نے 10 کلو گرام چاول کے بیگ کی قیمت میں 25 ریال کی کمی کر دی۔ سٹی فلاور ڈیپارٹمنٹ سٹورز گارمنٹس اور فٹ ویئر کی ہر 250 ریال کی خریداری پر 50 ریال کی مفت خریداری کی پیشکش کر رہے تھے جبکہ لولو نے ایک آئی فون 12 پرو میکس کی قیمت جو کہ 5699 ریال تھی میں 199 ریال کی چھوٹ دی۔
مرکزی بینک کا ڈیٹا گذشتہ ہفتے مملکت میں صارفین کے اخراجات میں کمی کی عکاسی کرتا ہے۔
اس سے پہلے الاقتصادية نے اطلاع دی تھی کہ 10 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مملکت میں اخراجات میں 11.7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
تعلیم کے شعبے میں 22.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ٹیلی مواصلات کے شعبے میں بھی 16.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
پچھلے ہفتے کے دوران پوائنٹ آف سیل لین دین میں تقریباً 5 5.4 فیصد کمی واقع ہوئی جو گذشتہ ہفتے کے دوران تمام شعبوں میں 101 ملین آپریشنز کے مقابلے میں 96.1  ملین آپریشنز کے قریب پہنچ گئی ہے۔

شیئر: