Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بین الاقوامی کاروباری رحجانات میں فروغ کا عالمی دن

وژن 2030 کے مطابق کاروباری افراد کی مدد اور مختلف مراعات دی گئیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں چار بین الاقوامی کاروباری رجحانات میں اضافے کا ریکارڈ قائم  کرکے عالمی کاروباری دن2021 منایا گیا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گلوبل انٹرپرینیورشپ مانیٹر انڈیکس کے مطابق سعودی عرب، کاروبار شروع کرنے کے اچھے مواقع، کاروبار شروع کرنے میں آسانی، کورونا وبا کے دوران  کاروباری ردعمل اور کورونا وبا پر حکومتی ردعمل کے تناظر میں 45 ممالک کی فہرست  میں پہلے نمبر پر رہا۔

مارکیٹ تک رسائی کے ضوابط میں آسانی کے لئے چوتھے نمبر پر ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

کاروباری انڈیکس پر نظر رکھنے والے نیشنل سینٹر فار پرفارمنس کے اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب، انفرادی مہارتیں، علم اور بنیادی ڈھانچہ کی بہتری میں دوسرے نمبر پر ہے۔
سعودی عرب  کارپوریٹ اور کاروباری مالیات تک رسائی میں آسانی اور بازاروں اور مارکیٹ تک رسائی میں آسانی میں تیسرے جبکہ  کاروبار کے لئے حکومتی معاونت اور رکاوٹوں کی کمی اور مارکیٹ تک رسائی کے ضوابط میں آسانی کے لئے 45 ممالک میں سے چوتھے درجے پر ہے۔
اس درجہ بندی کی بنیادی وجہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے مطابق کاروباری افراد کی مدد اور مختلف حکومتی  مراعات کو قرار دیا گیا ہے۔

سعودی شہریوں کو کاروبار شروع کرنے کے اچھے مواقع دیئے گئے ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر)

سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی قیادت میں وزارت کی کوششوں نے مملکت کو کاروبار کرنے والے سعودیوں کے لیے انتہائی موزوں بنا دیا  ہے۔
نیشنل سنٹر فار پرفارمنس کی  جانب سے  بین الاقوامی کارکردگی کے  ذریعے سعودی عرب کی پیش رفت کا موازنہ دیگر ممالک سے بین الاقوامی اشاریوں پر کیا گیاہے۔
 

شیئر: