Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی گلوبل انٹرپرینیورشپ انڈیکس میں 10 درجے ترقی

گذشتہ تین سالوں میں سعودی عرب میں نئے کاروباروں کے فروغ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
نئے کاروبار (سٹارٹ اپ) کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے سعودی عرب نے گلوبل انٹرپرینیورشپ انڈیکس میں 10 درجے ترقی کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کہ گلوبل انٹرپرنیورشپ مونیٹر رپورٹ 2021/2020 کے مطابق سعودی عرب انڈیکس میں 10 درجے ترقی کرکے ساتویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔
گلوبل انٹرپرنیورشپ اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ نامی عالمی ادارے کے مطابق 2018 میں سعودی عرب کی پوزیشن 45 ویں نمبر پر تھی۔
گذشتہ تین سالوں میں سعودی عرب میں نئے کاروبار کی حوصلہ افزائی اور فروغ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔  
سعودی عرب میں وژن 2030 کے تحت کئی معاشی اصلاحات کیے جارہے ہیں۔ اس مںصوبے کا ایک بڑا حصہ مملکت میں نئے کاروبار کو فروغ دینے پر ہے جس کے تحت مقامی سطح پر کیے جانے والے کاروبار کی سپورٹ کے ساتھ ساتھ انہیں فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔  
اس سے حال ہی میں سعودی عرب میں کئی مقامی کاروبار اُبھرے ہیں۔
ان میں مائن بیگز شامل ہیں جو کہ چیزوں کو مختلف انداز میں سجانے کی سہولت مہیا کرتا ہے اور ویگن سٹریٹ جسے جہ میں تین نوجوان سعودیوں نے شروع کیا ہے۔
یہ پہلا سعودی ریستوران ہے جسے دنیا کی مشہور ویگن سرٹیفکیشن کمپنی بی ویج نے منظوری دی ہے۔

شیئر: